پاکستان کشمیری عوام کی بھرپور حمایت کرتا ہے‘ شیریں مزاری

65

اسلام آباد (صباح نیوز) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیری عوام کی اپنے حق خود ارادیت کے لیے جدوجہد کی بھرپور حمایت کرتا ہے‘ موجودہ حکومت اس دیرینہ تنازعے کے حل کے لیے بیان بازی کے بجائے عملی اقدامات کے لیے پرعزم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعے کو کنونیئر غلام محمد صفی کی قیادت میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ علاوہ ازیں وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری سے سویڈن کے انسانی
حقوق، جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کے سفیر انیکا بن ڈیوڈ نے بھی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پاکستان میں سویڈن کے سفیر انگرڈ جانسن بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران انہوں نے پاکستان اور سویڈن میں انسانی حقوق سے متعلق مسائل کے حل کے لیے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ وفاقی وزیر شیریں مزاری نے کہا کہ ہم خواتین اور اقلیتوں سمیت انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ