تھائی لینڈ: 70 پاکستانیوں کی پناہ کی درخواستیں مسترد

34

بنکاک(آن لائن) تھائی لینڈ حکام نے ایسے 70 افراد کو واپس پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے، جنہوں نے اس ملک میں سیاسی پناہ کی درخواستیں دے رکھی تھیں۔ ان افراد میں 11بچے بھی شامل ہیں اور انہیں بھی ملک بدری سے قبل حراستی مرکز میں ہی رکھا جائیگا۔خبررساں ادارے کے مطابق پاکستانی شہریوں کو جرمانے کیساتھ ساتھ 2ماہ معطل قید کی سزائیں بھی سنائی گئیں۔گزشتہ روز تھائی لینڈ کے ضلع تالینگ چان کی عدالت میں ان 70پاکستانیوں پر ملکی حدود میں غیرقانونی داخلے اور ویزے کی مدت ختم ہونے کے بعد غیرقانونی قیام کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔ مذکورہ افراد کے اس گروپ میں 11بچے بھی شامل ہیں اور انہیں بھی ملک بدری سے قبل حراستی مرکز میں ہی رکھا جائیگا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.