فٹسال چیمپئن شپ کے لیے سندھ ٹیم کا تربیتی کیمپ شروع

45

ٹنڈوجام(جسارت نیوز) لاہور میں ہونے والی فٹسال چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے فسٹال کورٹ میں فٹسال کیمپ میں ٹنڈوجام حیدراباد سانگھڑ میرپورخاص نواب شاہ بدین ٹنڈوالہیارر کراچی سے آئے ہوئے کھلاڑیوں کوڈائریکٹر اسپورٹس سندھ ذرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام انوار حسین خانزادہ کوچ حاجی صغیر راجپوت نے تربیت دی اور مختلف ٹیمیں بنا کر میچز کرائے گئے اس موقع پر سندھ فٹسال ایسوسی ایشن کے پیٹرن چیف اطہر علی خانزادہ نے کہا کہ لاہور میں ہونے والی فٹسال چیمپئن شپ میں سندھ کی ٹیم بنانے کے لئے ٹرائل کے بعد کیمپ لگایا گیا ہے جس کا مقصد کھلاڑیوں کی کارکردگی کو دیکھنا ہے اور اس کے بعد سندھ کی ٹیم تشکیل دی جائے گی جو کہ لاہور میں ہونے والی فٹسال چیمپئن شپ میں شرکت کریں گی انہوں نے کہا کہ ہماری پوری کوشش ہوگی کہ اس چیمپئن شپ میں سندھ کی ٹیم عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے کامیابی حاصل کریں اس موقع پر ریفری عبدالتوحید عرف چھوٹو میڈیا کو ارڈینیٹر محمد اختر آرائیں میمبر انجینئر احسن حمید قائم خانی سمیت دیگر موجود تھے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ