زلمی کرکٹ سیریز‘سری لنکن آرمی نے پاک آرمی کو دوسرے میچ میں بھی شکست دے دی

82

کراچی (اسٹاف رپورٹر)امن اور کھیلوں کے فروغ کے لیے پاکستان اور سری لنکن آرمی الیون کے درمیان میران شاہ میں ہونیوالے زلمی کرکٹ سیریز کے دوسرے میچ میں سری لنکن ٹیم کی کامیابی، کھیلوں کے ذریعے امن کے فروغ کے لیے پاکستان آرمی اورسری لنکن آرمی کے درمیان کرکٹ سیریزجاری ہے۔پی ایس ایل فرنچائزپشاورزلمی کے اشتراک سے ہونیوالی سیریز کا دوسرا میچ میران شاہ میں کھیلا گیا.یونس خان اسٹیڈیم میں سری لنکن آرمی ٹیم نے پہلے کھیل کر138 رنزبنائے۔ہدف کے تعاقب میں پاکستان آرمی کی ٹیم107 رنز پرآؤٹ ہوگئی۔مہمان ٹیم نے31رنز سے فتح حاصل کی۔۔ میچ سے لطف اندوز ہونے کیلئے تماشائیوں کی بڑی تعداد نے اسٹیڈیم کا رخ کیا۔جنرل آفیسر کمانڈنگ شمالی وزیرستان ممتاز حسین نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ