پی پی ایل فٹبال لیگ‘سوئی سدرن نے سوئی ناردرن کو شکست دیدی

71

ملتان(جسارت نیوز) پاکستان پریمیئر فٹبال لیگ میں سوئی سدرن گیس نے سوئی ناردرن گیس کو شکست دیدی، میچ کا واحد گول انجری ٹائم میں حبیب الرحمان نے کیا،قاسم باغ ا سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں دونوں ٹیموں نے جارحانہ آغاز کرتے ہوئے اچھی مووز بنائے لیکن مواقع ضائع ہونے کی وجہ سے پہلے ہاف میں کوئی گول نہ ہوسکا،دوسرے ہاف میں ایس ایس جی سی نے بہترحکمت عملی کیساتھ حریف پر دباؤ رکھا لیکن کوئی کوشش کامیاب نہ ہوسکی، بالآخر انجری ٹائم میں حبیب الرحمان نے ایک عمدہ پاس کو گول میں تبدیل کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو فتح دلادی۔دوسرے میچ میں پی اے ایف نے کے پی ٹی کو 1-0سے زیرکیا، فورسز ٹیم نے ابتدا میں ہی تابڑ توڑ حملے کرتے ہوئے حریف ڈیفینڈرز کو پریشان کیا،کھیل کے 30ویں منٹ میں مجاہد نے گول داغ کر اپنی ٹیم کو برتری دلائی، جواب میں کے پی ٹی نے بھی مقابلہ برابر کرنے کیلئے دونوں ونگز سے حملے کئے لیکن فارورڈز اچھی مووز کا فائدہ اٹھانے میں ناکام رہے،دوسرے ہاف میں بھی تمام کوششوں کا نتیجہ مایوسی کی صورت میں سامنے آیا،پی اے ایف کو بھی اپنی برتری دگنا کرنے کے مواقع ملے لیکن بیکار گئے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ