آل سندھ قائد ملت باکسنگ ٹورنامنٹ 15اکتوبر سے شروع ہوگا

36

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ باکسنگ ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام محکمہ کھیل سندھ کے تعاون سے 2 روزہSSB آل سندھ قائد ملت باکسنگ ٹورنامنٹ کے مقابلے کراچی، حیدر آباد اور میر پور خاص میں منعقد ہونگے، سیکریٹری سندھ باکسنگ ایسو سی ایشن اصغر بلوچ کے مطابق کراچی میں ل سندھ میں سندھ کے 6 ڈویژن حیدر آباد، میرپور خاص،شہید بے نظیر آباد، لاڑکانہ، سکھر اور کراچی کی2 ٹیموں کے علاوہ سندھ رینجرز کی ٹیم شرکت کریگی، یہ مقابلے شہید بے نظیر بھٹو باکسنگ کلب آئی سی آئی روڈ میں15 اکتوبر سہ پہر3بجے منعقد ہونگے، جس کے لئے وزن و ڈراز کل شام4تا6بجے منعقد ہونگے، حیدر آباد میں جونیئر کلاس کے مقابلے 16 اکتوبر کو سہہ پہر3بجے ینگ مین باکسنگ کلب پکا قلعہ حیدر آباد میں منعقد ہونگے، ڈویژنل سیکریٹری حیدر آباد ذوالفقار زہری آرگنائزنگ سیکریٹری ہونگے، جبکہ میرپور خاص میں یہ مقابلے اسٹیشن چوک اسٹین روڈ میں منعقد ہوں گے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ