انٹر بورڈ ہاکی چیمپئن شپ، بنوں نے کراچی بورڈ کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی

71
میرپور خاص : آل پاکستان انٹر بورڈ ہاکی چیمپئن شپ میں شریک ٹیموں کا مہمان خصوصی کرن کمار کے ساتھ لیاگیا گرو پ فوٹو
میرپور خاص : آل پاکستان انٹر بورڈ ہاکی چیمپئن شپ میں شریک ٹیموں کا مہمان خصوصی کرن کمار کے ساتھ لیاگیا گرو پ فوٹو

 

میرپورخاص(بیورو رپورٹ) تعلیمی بورڈ بنوں نے انٹر بورڈ کراچی اور لاہور بور ڈ نے سیکنڈری بورڈ پشاور کی ہاکی ٹیموں کو مات دے کر آل پاکستان انٹر بورڈ بوائز ہاکی چیمپیئن شپ کے فائنل میں جگہ بنالی ، شہید ذوالفقارعلی بھٹو ہاکی اسٹیڈیم میں تعلیمی بورڈ میرپورخاص کے زیر اہتمام کھیلے جانے والی چیمپیئن شپ کے پہلے سیمی فائنل میچ میں بنوں بورڈ کی ٹیم نے انٹر بورڈ کراچی کی ٹیم کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 1-0 سے ہرایا فاتح ٹیم کے قاسم نے فیصلہ کن گول اسکور کیا دوسرے سیمی فائنل میں لاہور بورڈ کی ٹیم نے سیکنڈری بورڈ پشاور کی ٹیم کو 1گول کے مقابلے میں 2 گولوں سے شکست دیکر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا لاہور کے کپتان رضوان نے 2 جبکہ پشاور کے قیصر نے واحد گول اسکور کرسکے دریں اثناء سیمی فائنل میچ میں آنے والے مہمان خصوصی صوبائی وزیر کے فرزند و سماجی شخصیت کرن کمار کا تعارف کھلاڑیوں سے کرایا گیا اس موقع پر سیکریٹری بورڈ انیس الدین صدیقی ، آرگنائزنگ سیکریٹری رمضان جمالی،اسلم خان نیازی، میڈم خالدہ مگسی، نعمان راجپوت، علی شان شاھ، نوید شمشیر،اور دیگر بھی موجود تھے چیمپیئن شپ میں تیسری پوزیشن کا میچ انٹر بورڈ کراچی اور سیکنڈری بورڈ پشاورکی ٹیموں کے درمیان جبکہ فائنل میچ بنوں اور لاہور کی ٹیموں کے درمیان آج کھیلا جائے گا واضع رہے کہ لاہور انٹر بورڈ چیمپیئن شپ کی دفاعی چیمپئن ہے۔ڈیسکون کے زیر اہتمام کارپوریٹ کمپنیوں کی ٹیموں کی ’’ سپر لیگ ‘‘ کاآغاز آج سے ہوگا۔افتتاحی تقریب آج جم خانہ کرکٹ گراؤنڈ باغ جناح میں منعقد ہوگی ، ایونٹ میں کارپوریٹ سیکٹر کی 16 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.