عبدالوحید فٹبال ‘ڈرگ روڈ یونین نے آغاخان جم خانہ کوہرادیا

62
کراچی: عبدالوحید فٹبال ٹورنامنٹ میں شریک ٹیم کا مہمان خصوصی کے ساتھ لیاگیا گروپ فوٹو
کراچی: عبدالوحید فٹبال ٹورنامنٹ میں شریک ٹیم کا مہمان خصوصی کے ساتھ لیاگیا گروپ فوٹو

کراچی (اسٹاف رپورٹر)حسینی فٹبال کلب ڈسٹرکٹ سینٹرل کے زیر اہتمام اور سندھ فٹبال ایسو سی ایشن کی اجا زت سے نورانی عید گاہ گراؤنڈ نیو کراچی پر آل کراچی عبدالوحید میموریل 5 اسٹار فٹبال ٹورنامنٹ میں گزشتہ روز ڈسٹرکٹ یسٹ کی مظبو ط ٹیم درگ روڈ یونین نے ڈسٹرکٹ ویسٹ کی معروف آغا خان جم خانہ کو انتہائی دلچسپ سنسنی خیز اور اعصا ب شکن مقابلے میں مقررہ وقت میں 2-2 گول سے برابر ہو نے کے بعد ٹائی بریکر پر 3-2 کی اسکور لائن سے شکست دے کر جیت کاکھاتہ کھول لیا۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا جس پر گراؤنڈ پر موجو د شائقین فٹبال کی ہزاروں کی تعداد نے دل کھول کر داد دی۔ خاص طور پر آغا خان جم خانہ کے کھلاڑیوں نے کھیل کے پہلے دورانیہ میں شارٹ پاسسز کے ذریعے عمدہ تحریکیں بنائیں اور اپنے سے کہیں زیادہ تجربہ کار مخالف ٹیم پر سبقت حاصل کرنے کے لیے بھر پور دباؤ ڈالا اور کھیل کے 17 ویں منٹ میں اسٹرائیکر عارف خان نے خوبصورت گول کر کے اپنی ٹیم کو1-0 کی برتری دلا دی جو قفہ تک برقرا رہی ۔ وقفے کے دوران مہمان خصوصی محمو د واڈا اور غفا ر ملک کا تعارف دونوں مہمان ٹیموں سے کرایا گیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ صد ر میزبان حسینی کلب محمد صابر کھتری ارشا دی ودیگر بھی موجود تھے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.