سخت مقابلوں کے باوجود فتح کے لیے پرامید ہیں‘حسن سردار

55

کراچی (اے پی پی /اسٹاف رپورٹر) ایشین چیمپئینز ٹرافی کے لیے پاکستان ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ اولمپئین حسن سردار نے منتخب پاکستان ہاکی ٹیم کی کامیابی کی توقع ظاہر کر دی۔ ایشین چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان ہاکی ٹیم کے اعلان کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مشکلات ضرور ہیں، ایونٹ میں سخت مقابلے ہوں گے تاہم فتح کے لیے پرامید ہیں، غلطیاں نہ کیں اور ملنے والے مواقعوں خاص طور پر پنالٹی کارنرز سے فائدہ اٹھایا تو جیت مقدر بن سکتی ہے، انہوں نے کہا کہ ہمارا ہدف ہوگا کہ پہلے میچ میں کوریا کے خلاف کامیابی پانے کے بعد 20 اکتوبر کو دوسرے میچ میں روائتی حریف بھارت کو بھی شکست سے دوچار کریں، تیسرے میچ میں میزبان عمان کے لیے جیت کے لیے بہت پر امید ہیں لیکن آخری میچ میں جاپان سے سخت مقا بلہ درپیش ہوگا،انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ کے ساتھ ساتھ ہمارا ٹارگٹ2020کے اولمپکس گیمز ہیں جس کے لیے مضبوط اور متوازن ٹیم تشکیل دے رہے ہیں،ورلڈ کپ میں ہرٹیم جیتنے کیلیے آتی ہے،ہمارا مقصد ہوگا کہ ورلڈ کپ میں بہترین کارکردگی پیش کریں،ایشین گیمز میں جاپان کیخلاف میچ میں کارکردگی متاثرکن نہیں رہی، ٹیم میں بہتری آرہی ہے،میچ ٹو میچ کھیلنے کی کوشش کریں گے، چیف سلیکٹر اولمپئین اصلاح الدین نے کہا کہ دستیاب بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے، ہم نے ٹیم کے انتخاب میں ورلڈ کپ کو بھی مدنظر رکھا ہے جو اسی سال کے آخر میں بھارت میں ہوگا،ورلڈ کپ میں پاکستان کا گروپ مشکل اہم مواقعوں سے فائدہ اٹھا کر جیتنے کی کوشش کرنا ہوگی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ