کھیلوں کے فروغ کیلیے سرکاری اداروں کو بھی آگے آنا ہوگا

19

ڈیرہ مراد جمالی (جسارت نیوز) ڈی آئی جی پولیس نصیرآباد راؤ منیر احمدضیاء نے کہا ہے کہ صحت مند معاشرے کے لئے کھیلوں کا فروغ انتہائی لازمی ہے جہاں کھیلوں کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں نوجوان معاشرتی برائیوں سے محفوط رہتے ہیں ۔کھیلوں کی سرگرمیوں میں کمیونٹی سمیت دیگر سرکاری اداروں کو بھی آگے آنا ہوگا ان کو چاہیئے کہ وہ اس شعبے سے وابستہ کھلاڑیوں کی بھرپورحوصلہ افزائی کریں ۔انھوں نے کہا کہ کھلاڑی ہمارے ملک کے سفیر ہوتے ہیں اور وہ امن محبت اور بھائی چارے میں اپنا اہم کردار اداکررہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس جوانوں کی فٹنس اور تفریح کے لیے اپنی زیر نگرانی ڈویژن سطح پر اسپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کرانے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔فیسٹول میں ڈویژن کے پانچوں اضلاع کے پولیس جوانوں کے مابین کرکٹ اور فٹبال کی ٹورنامنٹ ہوں گے۔ اس حوالے سے ڈی آئی جی پولیس راؤ منیر احمد ضیا ء نے کہا کہ 13 اکتوبر سے شروع ہونے والے فیسٹیول کے پہلے مرحلے میں دو روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں پانچوں اضلاع کے پولیس کے جوانوں کے درمیان میچز کا انعقاد ہو گا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.