تعلیم کی بہتری کے لیے کام کررہے ہیں ،محمد امین لغاری

35

ٹنڈومحمدخان(نمائندہ جسارت)تعلیم کی بہتری کے لیے کام کر رہے ہیں، سندھ حکومت کی جانب سے تعلیم و اسکولوں کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے کیے جانے والے اقدامات قابل تعریب ہیں،صحافی برادری ہمارا ساتھ دے تاکہ ضلع ٹنڈومحمدخان میں اسکولوں کی حالت کو بہتربنایا جا سکے، این آر ایس پی کے کوآرڈینیٹر محمد امین لغاری کی پریس کلب میں میڈیا نمائندگان کو بریفنگ۔تفصیلات کے مطابق این آر ایس پی کی جانب سے پریس کلب ٹنڈومحمدخان میں سندھ سمیت ضلع ٹنڈومحمدخان میں تعلیم اور اسکولوں کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے ایک بریفنگ سیشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈسٹرکٹ پریس کلب کے صدر مظفر رند، جنرل سیکرٹری جبار بلوچ، عبدالکریم شیخ، غلام نبی کیریو، رمضان شورو، انصار خان، راؤ غلام حسین ، زاہد قریشی اور محمد عمر شریف سمیت دیگر صحافیوں نے شرکت کی، اس موقع پر این آر ایس پی کے ڈسٹرکٹ کوآرڈیینٹر محمدا مین لغاری نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس وقت پاکستان میں دوکروڑو چھبیس لاکھ بچے اسکولوں سے باہر ہیں ، جبکہ سندھ میں ساٹھ لاکھ چھ ہزار بچے اسکولوں سے باہر ہیں، جس میں اٹھارہ لاکھ بچوں کی عمر پانچ سال سے نو سال کے درمیان ہے، چالیس لاکھ بچوں کی عمر دس سال سے 16 سال کے درمیان ہے، جس میں بڑی تعداد طالبات کی ہے، سندھ میں متعدد اسکول اب بھی باتھ روم، چار دیواری اور پینے کے صاف پانی کی سہولتوں سے محروم ہیں، جس کے لیے کام کرنے کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ این آر ایس پی سماجی تنظیموں، والدین، اور صحافیوں کے ساتھ مل کر تعلیم کی بہتری کے لیے کام کر رہی ہے، لہٰذا صحافی برادری تعلیم کی بہتری کے لیے ہمارا ساتھ دے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.