بلوچستان کی تحصیل یک مچ میں کم سن بچوں میں اسہال کی بیماری وبائی صورت اختیار کرگئی

51

نوکنڈی (آئی این پی)بلوچستان کی تحصیل یک مچ میں کم سن بچوں میں اسہال کی بیماری وبائی صورت اختیار کرگئی جس کی وجہ سے والدین کو مشکلا ت کا سا منا کرنا پڑ رہا ہے بلکہ رہی سہی کسر ادویات کی کمی نے پو ری کر دی ہے ۔اطلا عات کے مطا بق ضلع چاغی کی سب تحصیل یک مچ میں کئی دنوں سے بچے دست اور قے کی بیماری مبتلا ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے علاقے کے واحد رورل ہیلتھ سینٹرمیں ادویات کی کمی ہو گئی ہے ،بچوں کی بیما ری اور ادویات کی کمی نے والدین کو ذہنی کوفت میں مبتلا کر دیا ہے بلکہ لوگوں کو ادویات کے حصول میں شدید مشکلات درپیش ہیں۔ عوامی حلقوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ مرکزصحت یک مچ میں دوائیاں فراہم کر نے کے لیے اقدامات اٹھا ئیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ