گورنر ہاؤس بلوچستان جمعے کے روز بھی عوام کیلیے کھول دیا گیا

45

کوئٹہ ( آئی این پی )گورنر ہاؤس بلوچستان کو جمعے کے روز بھی عوام کیلیے کھول دیا گیا، سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی کی طالبات نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رخسانہ جبین کی سربراہی میں تاریخی گورنر ہاؤس کا دورہ کیا۔ گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے طالبات کو گورنر ہاؤس پہنچنے پر خوش آمدید کہا۔ طالبات نے گورنر ہاؤس کی عمارت کے مختلف حصہ دیکھے اور گورنر ہاؤس میں لگی قدیم تصاویر اور مجسموں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ طالبات نے پہلی مرتبہ گورنر ہاؤس آمد پر بے حد خوشی کا اظہار کیا ،تاریخی گورنر ہاؤس سے متعلق گورنر بلوچستان سے سوالات کیے ۔ گورنر بلوچستان نے فرداً فرداً تمام طالبات کے سوالات سنے اور تفصیل سے طالبات کو جواب دیے ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ