شادی لارج ، قبضہ مافیا کیخلاف کارروائی پر چیئر مین بلدیہ کھوسکی کے حق میں شہریوں کی ریلی

49

شادی لارج (نمائندہ جسارت) شادی لارج کے شہری سڑکوں پر نکل آئے۔ چیئرمین ٹاؤن کمیٹی کھوسکی کے حق میں ریلی، بھتا خوروں اور قبضہ مافیا کیخلاف کارروائی کرنے پر خراج تحسین۔ گزشتہ روز شادی لارج شہر میں کونسلر چودھری مظفر اقبال، کونسلر سلطان جت کی قیادت میں سیکڑوں شہریوں کی چیئرمین بلال چیمہ کے حق میں ریلی۔ ریلی میں شادی لارج کے سیکڑوں شہریوں نے شرکت کی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کونسلر مظفر اقبال، کونسلر ڈاکٹر میوو بھیل، کونسلر سلطان جت نے کہا کہ پچاس سالہ تاریخ میں اتنے ترقیاتی کام نہیں ہوئے جتنے کام چیئرمین بلال چیمہ نے کروائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کھوسکی کے چند قبضہ گیر آئے روز چیئرمین کیخلاف احتجاج کرتے ہیں۔ انہوں نے کھوسکی ٹاؤن کمیٹی کے وارڈ نمبر ایک اور وارڈ نمبر دو میں غیرقانونی قبضے کررکھے ہیں اور جب ان قبضہ مافیا کو نوٹس جاری کیا گیا تو انہوں نے چیئرمین کیخلاف احتجاج شروع کردیا جو کہ بلیک میلنگ ہے، جس کو کھوسکی کے عوام نے مسترد کردیا ہے، ٹاؤن کے عوام چیئرمین بلال چیمہ کے ساتھ ہیں اور ان کی جانب سے کیے جانے والے ترقیاتی کاموں سے مطمئن ہیں اور چیئرمین کیخلاف کسی بھی قسم کی ہرزہ سرائی کو قبول نہیں کریں گے۔ رہنماؤں کا کہنا ہے کہ کھوسکی شہر میں بھی ایک بہت بڑی ریلی نکالی جا ئے گی جس میں ہزاروں افراد شرکت کریں گے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ