ماتلی، نواحی علاقے دندو کے قریب پھلیلی نہر سے نومولود کی لاش برآمد

44

ماتلی (نمائندہ جسارت) ماتلی کے نواحی علاقے دندو کے قریب پھلیلی نہر سے نومود بچے کی لاش برآمد۔ گاؤں کے لوگوں نے پھلیلی نہر میں تیرتی ہوئی لاش کو دیکھ کر دندو پولیس کو اطلاع دی، پولیس نے ایدھی رضاکاروں کی مدد سے لاش کوپانی سے باہر نکال کر ایدھی رضاکاروں کے سپرد کردیا۔ بعد ازاں ایدھی رضاکاروں کی جانب سے لاش کو لاوارث قرار دے کردفنا دیا گیا، اس المناک واقع پرآصف راجپوت اور دیگر شہریوں نے افسوس کا اظہار کیا اور حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ ایسے جرائم میں ملوث افراد کو قانون کی گرفت میں لاکر سخت ترین سزا دی جائے۔ ماتلی شہر کے غریب آباد محلے کی رہائشی غریب بزرگ خاتون نومی بھٹ نے اپنے پلاٹ پر قبضے کیخلاف پریس کلب ماتلی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ضعیف العمر خاتون نے بتایا کہ ان کے شوہر کی ملازمت سے ریٹائرمنٹ کے بعد ملنے والی رقم اور لوگوں کے گھروں پر کام کرکے انہوں نے ایک پلاٹ خرید کر اس پر ایک کمرے کا گھر تعمیرکروایا تھا جس پر مختار کار آفس ماتلی کے ایک ملازم اور ان کے اپنے ہی رشتے دار نے زبردستی قبضہ کرلیا ہے۔ انہوں نے انسانی حقوق کی تنظیموں سے مدد کی اپیل ہے اور حکام بالا سے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.