آسیہ مسیح کو بیرون ملک فرار کرنے کی سازش ناکام بنائیں گے

44

حیدر آباد (نمائندہ جسارت) گستاخ رسولﷺ آسیہ مسیح کو بیرون ملک فرار کرنے کی کسی بھی سازش کو ناکام بنانے کے لیے ہم تن من کی بازی لگا دیں گے۔ عدالت عظمیٰ کے انتباہ کے باوجود ملعونہ آسیہ مسیح کی ممکنہ رہائی کے پروپیگنڈے کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ یہ بات سنی علماء کونسل ضلع حیدر آباد کے رہنماؤں علامہ عبدالصمد حیدری، قاری عبدالغفار نقشبندی، مولانا محمد انس معاویہ اور محرم دین فاروقی نے اپنے ایک مشترکہ مذمتی بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ عیسائی تنظیمیں آسیہ مسیح کی سزائے موت پر ملک میں مذہبی انتشار پیدا کر کے اپنے لیے مشکلات پیدا نہ کریں۔ توہین رسالت ایکٹ سے تمام انبیائے کرام کے ناموں کا دفاع یقینی ہے۔ پاکستان اسلام کے نام پر بنا ہے، پاکستان میں حضورﷺ کی شان میں ذرا بھر بھی گستاخی ناقابل برداشت ہے۔ آسیہ مسیح کی سزائے موت پر عملدر آمد میں تاخیری حربے سے پاکستانی مسلمانوں میں تشویش اور سخت اشتعال پایا جارہا ہے جو کہ کسی بھی وقت آتش فشاں بن کر پھٹ سکتا ہے۔ انہوں نے حکومت اور ملک کے متعدد حلقوں سے مطالبہ کیا کہ آسیہ مسیح کو سزائے موت کے فیصلے پر بھی فی الفور عمل کرکے ملک میں پھیلی ہوئی بے چینی اور اشتعال انگیزی کا خاتمہ کیا جائے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.