سکھر، مضر صحت اشیا فروخت کرنے والے تین ملزمان گرفتار 

43

سکھر (نمائندہ جسارت) سی آئی اے پولیس نوشہرو فیروز کی سماج دشمن عناصر کیخلاف زبردست اور بڑی کارروائی، تین سماج دشمن عناصر ٹیوٹا جیپ سمیت گرفتار کرلیے گئے، پولیس ترجمان کے مطابق 216 پیکٹس نشہ آور گٹکا، سپاریاں برآمد کرلی گئیں، سی آئی اے پولیس نے خفیہ اطلاع پر نیشنل ہائی وے، نزد ٹول پلازا کنڈیارو میں کارروائی کر کے 3 سماج دشمن عناصر اور منشیات فروش ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 216 پیکٹس سفینہ نشہ آور سپاریوں، ایک ٹویوٹا جیپ، 3 ٹچ اسکرین سام سنگ موبائل فونز، 1 نوکیا موبائل فون اور نقدی برآمد کر کے تحویل میں لے لی گئی ہیں، گرفتار سماج دشمن عناصر اور منشیات فروش ملزمان کیخلاف سرکار کی مدعیت میں کنڈیارو تھانے پر ایک مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ملزمان میں عالم الدین خان ولد عبدالرزاق پٹھان، محمد سلیم ولد عبدالقیوم پٹھان، محمد ابراہیم ولد محمد موسیٰ کلیم پٹھان شامل ہیں جو کوئٹہ کے رہائشی ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ