حکومت بتائے کن شرائط پر آئی ایم ایف کے پاس گئی، عارف سہروردی

28

حیدر آباد (نمائندہ جسارت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی کونسل کے رْکن جمال عارف سہروردی نے عمران خان کی حکومت بتائے کہ کن شرائط پر آئی ایم ایف پاس گئی ہے،ڈالر کی قیمت میں ایک دن میں 10 روپے کا اضافہ اتفاقیہ نہیں، قوم کو بتایا جائے آئی ایم ایف کی ڈیل سے پہلے ہی گیس، تیل کی قیمتیں کیوں بڑھائی گئی ہیں، انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کو حکومت چلانے کے بنیادی اصول بھی معلوم نہیں ہیں، موجودہ حکومت کے وزراء بازاری زبان استعمال کررہے ہیں وہ زبان جو ہم گھروں میں استعمال نہیں ہوتی۔انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ کا فوری اجلاس بلایا جائے اور شہباز شریف کی شرکت کو اجلاس میں یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان نے آئی ایم ایف کے پاس نہ جانے کادعویٰ کیا تھا آج انہیں اس پر شرم کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو بتایا جائے کہ حکومت کن شرائط پر آئی ایم ایف پاس گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اسٹاک مارکیٹ میں تاریخی مندی کی قوم کو وجہ بتائی جائے اور ڈالر کی قیمت میں اضافہ کرکے کس سرمایہ دار گروپ کو فائدہ پہنچایا گیا ہے اس کا نام بتایا جائے۔ انہوں نے کہاکہ شہباز شریف کو ایک مفروضہ کے اوپر گرفتار کیا گیاہے،جس طرح شہباز شریف کو گرفتار کیا گیا کیا وہ مفرضہ ہے۔ پانی کے کیس میں بلایا گیا اور آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم کیس میں گرفتاری ظاہر کی گئی۔ جوکہ سراسر بددیانتی پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو چیلنج ہے کہ یہ سی پیک جیسے منصوبے کا چوتھا حصہ ہی متعارف کروا دے۔ انہوں نے کہا کہ زرمبادلہ میں کمی، تاریخی مہنگائی ہوئی ہے ،لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے اس پر حکومت کی توجہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک کی ترقی کے لیے محمد نواز شریف اور محمد شہباز شریف نے دن رات ایک کیا،چین جیسے تاریخی دوست کو کس طرح دبایا جارہا ہے،بھارت اور امریکا کی خوشنودی کے لیے یہ کیا نہیں کررہے؟۔ انہوں نے کہا کہ ڈالر کی قیمت میں مہنگائی ایک تماشا نہیں ہے، سرمایہ کاری کے نام پر لوگوں کو بیوقوف بنایا جارہا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.