حیدر آباد، آئل ٹینکر کی کار کو ٹکر، ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی

38

حیدر آباد (نمائندہ جسارت) حیدرآباد میں آئل ٹینکر کی کار کو ٹکر ایک شخص جاں بحق ، ایک زخمی ، حیدرآباد بائی پاس پر قاسم آباد کے قریب ایک آئل ٹینکر نے کار کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں کراچی کا رہائشی 35سالہ طارق قریشی جاں بحق اور اسکا بھائی عمیر قریشی شدید زخمی ہو گیا پولیس موبائل نے انہیں سول اسپتا ل حیدرآباد پہنچایا پولیس نے آئل ٹینکر کے ڈرائیور کو حراست اور ٹینکر کو تحویل میں لے لیا ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ