نعیم احمد شیخ ڈی آئی جی حیدرآباد رینج، سرفراز نواز شیخ ایس ایس پی تعینات

28

حیدر آباد (نمائندہ جسارت) ڈی آئی جی اور ایس ایس پی حیدرآباد تبدیل کردیے گئے۔ آئی جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام نے سندھ میں پولیس افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کیے ہیں۔ جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق ڈی آئی جی حیدرآباد سلطان علی خواجہ آئی ٹی، سی پی او کراچی کا تبادلہ کرکے وہاں سے نعیم احمد شیخ کو ڈی آئی جی حیدرآباد رینج مقرر کیا گیا ہے، جبکہ ایس ایس پی حیدر آباد عدیل چانڈیو کا تبادلہ کرکے انہیں اسسٹنٹ آئی جی لاجسٹک سی پی او کراچی تعینات کی گیا ہے جبکہ شکارپور ضلع سے ایس ایس پی سرفراز نواز شیخ کا تبادلہ کرکے انہیں ایس ایس پی حیدرآباد مقرر کیا گیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.