حیدر آباد، سوئی سدرن گیس کمپنی کی ناجائز کنکشن کیخلاف کارروائی

66

حیدر آباد (نمائندہ جسارت) سوئی سدرن گیس کمپنی کی گیس کے غیر قانونی کنکشن کیخلاف کارروائی، بلدیہ حیدر آباد کے صدر آفس میں گیس چوری پکڑی گئی، کنکشن منقطع۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کی ایک ٹیم نے گیس چوری روکنے کے لیے متعدد مقامات پر چھاپے مارے اور ناجائز کنکشن منقطع کرکے ضابطے کی کارروائی کی گئی۔ بلدیہ حیدر آباد کے مرکزی دفتر میں بھی گیس چوری کی جارہی تھی۔ بلدیہ اعلیٰ حیدر آباد کے دفتر کو دیے گئے گیس کنکشن سے مذکورہ عمارت میں قائم نجی کینٹین کو ایک ربڑ کے پائپ کے ذریعے ناجائز طور پر گیس دی جارہی تھی۔ گیس چوری پر سوئی سدرن گیس کمپنی نے نوٹس لیتے ہو ئے بلدیہ اعلیٰ حیدر آباد کے دفتر کی گیس منقطع کرتے ہو ئے کنکشن پائپ کو تالہ لگادیا ہے، مزید کارروائی کی جارہی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ