جے بی سعید اسٹوڈیونے کنزیومر چوائس ایوارڈ حاصل کرلیا

27

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان میں صارفین کو اعلیٰ ترین بلڈنگ مٹیریل اور ہاؤس ہولڈپروڈکٹس فراہم کرنے والے ممتاز ادارے جے بی سعید اسٹوڈیونے کنزیومرچوائس ایوارڈ کی تقریب میں بیسٹ کنزیومر چوائس ایوارڈ حاصل کرلیا جو اس ادارے پر صارفین کے بھرپور اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر خالدمقبول صدیقی نے جے بی سعید اسٹوڈیو کے ڈائریکٹر عمرکشتی والا کومقامی ہوٹل میں ہونے والی تقریب میں یہ ایوارڈ پیش کیا۔ عمر کشتی والا معروف تاجر ندیم اے کشتی والا کے صاحبزادے ہیں جن کا شمار ملک کے معروف کاروباری گھرانے سے ہے اور ان کی فیملی نے ملکی معیشت کے استحکام میں ہمیشہ اپنا مثبت کردار ادا کیا۔ ایوارڈ وصول کرنے کے بعد جے بی سعید اسٹوڈیو کے ڈائریکٹرعمر کشتی والا کا کہنا تھا کہ یہ اللہ تعالیٰ کی ہم پر مہربانی ہے کہ اس نے ہمارے ادارے کو اس ایوارڈز سے نوازا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ