اربوں روپے کے جعلی اکاونٹس کے معاملے پر اسٹیٹ بینک کاا قدام 

25

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اربوں روپے کے جعلی اکاونٹس کا معاملہ پر بڑا قدم اٹھا لیا ۔ اسٹیٹ بینک نے ملک بھر کے تمام بینک اکاونٹس کو مرحلہ وار بائیومیٹرک کرنے کے لیے اہم اجلاس بلا لیا ہے۔ اس ضمن میں ذرائع نے بتا یا کہ اسٹیٹ بینک کا اہم اجلاس آئندہ چند روز میں متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق تمام کمرشل بینکوں میں مجموعی طور پر 5 کروڑ اکاوئنٹس کھلے ہوئے ہیں جبکہ ملک بھر میں اکاونٹس کی بائیومیٹرک کا نوٹیفکیشن 2015 میں ہوا تھا۔ جون 2016 سے تمام اکاونٹس بائیو میٹرک کے بعد ہی آپریٹ کیے جارہے ہیں۔اسٹیٹ بینک نے 2016 سے پہلے کے تمام بینک اکاونٹس کی بائیو میٹرک کرانے کا پلان تیار کیا ہے ۔ ذرائع اسٹیٹ بینک کے مطابق 2016 کے بعد کوئی بھی بینک اکاونٹ بائیو میٹرک کے بغیر نہیں کھول سکتا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ