کورنگی صنعتی علاقے کے مسائل حل کرنے کے لیے کوآرڈی نیشن کمیٹی بنانے کی ہدایت 

29

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر کورنگی قرۃ العین میمن نے کورنگی صنعتی علاقے کو درپیش مسائل حل کرنے کے لیے بلدیاتی اداروں، پولیس اور صنعت کاروں پر مشتمل کوآرڈینیشن کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایات جاری کردیں، یہ فیصلہ کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری(کاٹی) میں منعقدہ ایک مشترکہ اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں کاٹی کے صدر دانش خان، چیئرمین و سی ای اور کائٹ ڈی ایم سی زبیر چھایا ، سینئر نائب صدر فراز الرحمن،نائب صدر ماہین اسلم اور سابق صدر طارق ملک، ڈی سی کورنگی قرۃ العین میمن کے ہمراہ کے ایم سی کی جانب سے نجیب احمد ، ایس ایس پی ٹریفکس کورنگی اعجاز ہاشمی ، ایس پی لانڈھی شعبان علی، واٹر بورڈ اور دیگر بلدیاتی اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق ڈی سی کورنگی قرۃ العین میمن نے کورنگی صنعتی علاقے سے تجاوزات کے خاتمے، سالڈ ویسٹ کی صفائی ، سیوریج ، ٹریفک اور دیگر مسائل کے حل کے لیے ایک کوآرڈی نیشن کمیٹی بنانے کی ہدایات جاری کیں ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ