ڈالر کی قدر 133روپے سے گھٹ کر 131 روپے کی سطح پر آ گئی

59

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر133روپے سے گھٹ کر131روپے کی سطح پر آ گئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر2.03روپے کم ہو گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 133.73روپے سے کم ہو کر131.70روپے اور قیمت فروخت133.83روپے سے کم ہو کر 131.80روپے ہو گئی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ