ہونان کموڈٹی ایشیانمائش میں 2 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کے معاہدے 

44

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پہلی تین روزہ بین الاقوامی ہونان کموڈٹی ایشیا اور آفس سپلائز، اسٹیشنری اینڈ ایجوکیشن نمائش میں 2 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کے باہمی معاہدے ہوئے۔ جدید چین کے بانی رہنما ” ماؤ زے تنگ”کے صوبے سے اعلٰی اختیاراتی وفد نے پہلی بار پاکستان کا دورہ کیا ہے۔ نمائش کے دوران ہونانی محکمہ تجارت ( سی سی پی آئی ٹی ) کے نائب صدر وو ڈینگو نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران بتایا کہ پاکستان آکر خوشگوار حیرت ہوئی، پاکستانیوں عوام اور تاجر طبقے کی مہمان نوازی نے دل جیت لیے، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں چھوٹی صنعتوں کے فروغ کے لیے چین بھرپور تعاون کے لیے تیار ہے۔ وو ڈینگو نے کہا کہ کے پی کے حکومت نے چھوٹے ہائیڈرو پاور منصوبوں کے لیے مشینری میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ چھوٹے ہائیڈرو پاور منصوبوں سے پانی ذخیرہ کے ساتھ توانائی قلت پر بھی قابوپانے میں مدد ملے گی۔ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ہونان کے نائب چیئر مین یانگ گوانگ لینگ نے کہا کہ دنیا بھر میں بجلی اور پانی کی بچت کے لیے جدید آلات متعارف کیے جارہے ہیں اور اس سلسلے میں ہونان پاکستان کو پانی اور بجلی کے جدید میٹر بھی فراہم کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام کی محبتیں ساتھ لے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لیے معاشی ترقی کی راہیں کھل رہی ہیں ون بیلٹ اینڈ روڈ کے ذریعے سی پیک منصوبوں کی تکمیل سے پاکستان کا روشن ترین مستقبل نظر آرہا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.