ٹڈاپ میں مارکیٹ ریسرچ کے فقدن کے باعث کار کردگی صفر ہے ،انجم نثار

32

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بزنس مین پینل فیڈریشن پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسڑی نے ملک کی معاشی حالات کے بارے میں اصلاحات اور ترجیحات کرنے کو حوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نئی سرمایہ کاری لانے کے لیے ازحد ضروری ہے کہ ملک پوری طرح سے معاشی ٹریک پر گامزن ہو۔نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت ملک میں پچاس لاکھ گھر تعمیر ہونے سے کم آمدنی والے محنت کش کاروباری طبقہ کے لیے فائدہ مندہوں گے اور اس پروگرام سے ملکی معیشت میں چڑھاؤ آئے گااور روزگارکے لاکھوں مواقع میسر ہوں گے ۔چےئرمین بزنس مین پینل میاں انجم نثارنے بزنس کمیونٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برآمدات میں تسلسل اور لگاتا را ضافہ ملک کے معاشی حالات کو سدھارنے کے لیے ازحد ضروری ہے۔ پچھلی حکومت کے دور میں غیر ذمہ دارنہ اور غیر پیشہ ور افرادکی بدولت آج معیشت کا بیٹرہ غرق ہو گیا ہے۔اس کے لیے حکومت پاکستان کو چاہیے کہ ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) اور کمرشلر کونسلر کی کاکردگی کوموثر بنائے تاکہ وہ برآمدات میں اضافے کے لیے قابل ذکر کارکردگی دکھاسکیں۔ان دونوں محکوں میں حکومت کے کثیر رقم اور افرادی قوت لگانے کے باوجود حکومت مطلوبہ نتائج حا صل کرنے میں ناکام رہی ہے۔ٹی ڈی اے پی کا ادارہ اور کمرشلر کونسلرز کسی بھی ملک کی معاشی ترقی اور برآمدات بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ان اداروں میں مارکیٹ ریسرچ کے فقدن کے باعث کار کردگی صفر ہے۔ہمیں اپنے معاشی معاملات کو تحقیق کے خطوط پر استوار کرنا ہوگا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ