جاپان کا غیر ملکیوں کوکام کی ترغیب دینے کا منصوبہ

35

ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپانی حکومت نے مختلف شعبوں میں کام کرنے کے لیے غیر ملکی ملازمین کو ویزے جاری کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا۔ اس اقدام کے بعد امید کی جا رہی ہے کہ جاپان میں ملازمت کے خواہش مند افراد کے لیے ویزے کا حصول انتہائی آسان ہو جائے گا۔ حکومت کو یقین ہے کہ منصوبے کے تحت جاپانی صنعتی شعبوں کو ایک نیا رخ ملے گا اور ملکی پیداوار کا پہیاگھومتا رہے گا۔ ذرائع کے مطابق جاپان کو زرعی، تعمیراتی، ہوٹلنگ ،نرسنگ اور جہاز سازی کے شعبوں میں مزدوروں اور پیشہ ورافراد کی شدید ضرورت ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.