قدرتی آفات کا شکار ممالک کے لیے ورلڈ بینک کا خصوصی امدادی فنڈ

37

جکارتا (انٹرنیشنل ڈیسک) عالمی بینک نے 15 کروڑ ڈالرکی رقم سے ایک خصوصی فنڈ تشکیل دے دیا۔ یہ فنڈ ان ممالک کی امدادکے لیے وقف ہو گا، جنہیں قدرتی آفات یا ماحولیاتی تبدیلیوں سے پیدا ہونے والے خطرات کا سامنا ہے۔ اس کے قیام کا فیصلہ انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی سالانہ میٹنگ کے دوران کیا گیا۔ فنڈ کا نام گلوبل رسک فنانسنگ فیسیلیٹی رکھا گیا ۔
گرنے سے 43 افراد ہلاک
کمپالا /بوگوٹا (انٹرنیشنل ڈیسک) یوگنڈا اور کولمبیا میں تودے گرنے کے مختلف واقعات میں 43 افراد ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق افریقی ملک یوگنڈا میں 31اور کولمیبا میں 12افراد ہلاک ہوئے۔ یوگنڈا حکام کے مطابق ملک کے مشرقی حصے میں واقع کوہ ایلگون کے بڑے بڑے پتھراورمٹی کے تودے ڈھلوان میں بنائے گئے مکانات پر جاگرے۔ اس دوران رہایشیوں اور مویشیوں کی ایک بڑی تعداد تودوں کی لپیٹ میں آئی۔ دوسری جانب وسطی کولمبیا کے ایک گاؤں مارکوٹیلیا میں ہلاک ہونے والوں میں 4 بچے بھی شامل ہیں۔ امدادی کارکنوں نے ملبے تلے دبے ہوئے 53 افراد کو زندہ نکال لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مٹی کے تودوں کی زد میں 7 مکان آئے، جب کہ 16 خاندان متاثر ہوئے۔ واضح رہے کہ کولمبیا میں ہر سال شدید بارش کے بعد سیلاب کی وجہ سے مٹی کے تودے گرنے کے واقعات میں ہلاکتیں ہوتی رہتی ہیں۔ ماحولیات سے متعلق کولمبیا کے قومی ادارے نے خبردار کیا کہ آیندہ دنوں میں ملک کے 8 صوبوں کو اس طرح کے واقعات کا سامنا ہو سکتا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ