روسی اور امریکی صدور کی ملاقات نومبر میں ہونے کا امکان

32

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) روسی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ رواں برس 11 نومبر کو صدر ولادیمیر پیوٹن اورڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ملاقات کا امکان موجود ہے۔ روسی وزارت خارجہ کے مطابق امریکی حکام کی رضامندی کے بعد مقام اور وقت کا تعین ہونے پر دونوں رہنماؤں کی ملاقات ہوگی۔ دونوں صدور فرانس میں پہلی عالمی جنگ کے اختتام کی خصوصی تقریب میں شریک ہوں گے۔
امریکی ہتھیاروں کا سسٹم باآسانی ہیک کیا جا سکتا ہے ‘حکومتی اعتراف
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی حکومت کی ایک رپورٹ میں اعتراف کیا گیا ہے کہ امریکی فوج کے جدید ترین ہتھیاروں کوبڑی آسانی سے ہیک کیا جا سکتا ہے۔ حکومت کے احتساب دفتر نے 2012 ء سے 2017 ء کے درمیان بنائے گئے تمام ہتھیاروں کا معاینہ کیا، جس کے بعد انکشاف ہوا کہ یہ ہتھیار سائبر حملے کی زد میں ہیں۔ جی اے او کے مطابق ان میں جدید ترین ایف35 جیٹ کے ساتھ میزائل دیگر سسٹم شامل ہیں۔ سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کو پیش کی جانے والی 50 صفحات پر مشتمل رپورٹ کے حوالے سے پینٹاگون حکام نے فوری طور پر کوئی جواب نہیں دیا۔ کمیٹی کے ارکان نے سوال اٹھایا کہ ہتھیاروں کے نظام کو سائبر حملوں کے خلاف کیسے محفوظ کیا گیا تھا؟ رپورٹ کے اہم نتائج کے مطابق پینٹاگون نے ایک سے زیادہ ہتھیاروں کے نظام کے پاس ورڈ تبدیل نہیں کیے، حالاں کہ ایک تبدیل شدہ پاس ورڈ کا اندازہ صرف 9 سیکنڈ میں لگایا جاسکتا ہے۔ اس سلسلے میں جی اے او کی جانب سے مقرر کی جانے والی ایک ٹیم نے ہتھیاروں کے ایک نظام کا کنٹرول آسانی سے حاصل کر لیا اور آپریٹروں کو ہیکرز کا جواب دیتے ہوئے مشاہدہ کیا۔ 2 افراد پر مشتمل ایک دوسری ٹیم کو ہتھیاروں کے نظام تک ابتدائی رسائی حاصل کرنے میں صرف ایک گھنٹہ لگا، جب کہ مکمل رسائی تک پورا دن لگا۔ کئی ٹیسٹ ٹیمیں ڈیٹا کو کاپی کرنے، تبدیل یا حذف کرنے کے قابل تھیں، جب کہ ایک ٹیم 100 گیگا بائٹس کی معلومات کو ڈاؤن لوڈ کرتی رہی۔ جی اے او کا مزید کہنا تھا کہ پینٹاگون کواپنے ہتھیاروں کے سسٹم کی کمزوری کا مکمل طورپر علم نہیں تھا۔ سیکورٹی کمپنی پین ٹیسٹ پارٹنر کے ایک ماہر کین منرو کا کہنا تھا کہ انہیں اس تحقیق کے نتائج سے ذرا بھی حیرانی نہیں ہوئی۔ ان کے مطابق ہتھیاروں کا ایک نظام تیار کرنے میں طویل وقت لگتا ہے ان میں اکثر کی بنیاد پرانے سسٹم پر ہوتی ہے۔ اس کے نتیجے میں اس کے اجزا اور سافٹ ویئر بہت پرانے اور غیر محفوظ کوڈ پر مبنی ہو سکتے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.