رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں،7 ملزمان گرفتار

59

کراچی (اسٹاف رپورٹر)رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہو ئے 7ملزمان کو گرفتار کرلیا،ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق رینجرز نے سعید آباد،بلدیہ ٹاؤن ،مدینہ کالونی میں کارروائی کرتے ہو ئے 4ملزمان شہباز،احسان اللہ ،ایاز کو گرفتار کیا ،گرفتار ملزمان ڈکیتی اور رہزنی کی متعددواراداتوں میں ملوث بتائے جاتے ہیں ،اتحاد ٹاؤن میں رینجرز نے کارروائی کے بعد انور رئیس کو گرفتار کیا جو کہ چوری یا چھینے گئے موبائل فون کی خرید و فروخت میں ملوث ہے ،پریڈی اور میمن گوٹھ میں کارروائی کرتے ہو ئے 2ملزمان سہیل شیخ اور رضوان کو گرفتار کیا جو کہ منشیات فروشی میں ملوث ہیں ،ترجمان نے کہا کہ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ ،مسروقہ سامان اور منشیات برآمد ہو ئی ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ