عالم اسلام کی بقا اپنی نظریاتی پہچان اپنانے میں ہے،مفتی محمد یوسف

36

کراچی (پ ر) معروف عالم دین و جامعہ الدراسات الاسلامیہ کے سابق مدیر مفتی محمد یوسف طیبی نے کہا ہے کہ اسلامی ممالک کی بقا سیکولرازم میں نہیں، ہماری نظریاتی شناخت واضح ہے۔ منظم منصوبے کے تحت مسلمانوں کی نظریاتی پہچان مسخ اور نئی نسل کو دین سے بیزار کیا جا رہا ہے۔ عالم اسلام کی بقا اپنی نظریاتی پہچان کو اپنانے میں ہے۔ اولاد کی صحیح خطوط پر تربیت کرنے سے ہی گمراہی کے سلسلے ختم ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد تقویٰ گلشن اقبال میں جمعے کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مفتی محمد یوسف طیبی نے کہا کہ اسلامی ممالک کو سیکولرازم کا لبادہ اوڑنے کی کوئی ضرورت نہیں۔ مسلمان جداگانہ نظریاتی شناخت رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نسل نو کو ذہنی انتشار کا شکار کرکے ہماری نظریاتی سرحدیں منہدم کی جا رہی ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ