نیوکراچی اورمیمن گوٹھ سے 2 لاشیں برآمد

72

کراچی (اسٹاف رپورٹر)نیوکراچی سے ایک شخص کی لاش ملی‘میمن گوٹھ میں ایک بینک سے27سالہ گارڈکی لاش برآمدہوئی،تفصیلات کے مطابق نیوکراچی کے علاقے نارتھ کراچی صنوبر کاٹیج کے قریب فٹ پاتھ سے 50 سالہ شخص کی لاش ملی ، لاش کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کیلیے قریبی اسپتال پہنچایا ،پولیس کے مطابق متوفی کے پاس سے شناخت کی کوئی چیز نہیں ملی ہے ،متوفی کے جسم پر تشدد یا گولی کا نشان نہیں ہے۔گلشن معمار میں تعینات سیکورٹی گارڈ سے اتفاقی گولی چلنے سے اس کا ساتھی جاں بحق ہوگیا ، پولیس نے گارڈ کو گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق گلشن معمار کے علاقے سیکٹر ایس میں گلی کی سیکورٹی پر تعینات سیکورٹی گارڈ سے اتفاقی طور پر گولی چل گئی جو ساتھی گارڈ کو لگی جس سے موقع پردم توڑگیا ۔میمن گوٹھ میں ایک بینک سے27سالہ گارڈکی لاش برآمد ہو ئی ،جوڑیل کی موت سر گولی لگنے کی وجہ سے ہو ئی ، پولیس واقع کی تفتیش کررہی ہے ،تفصیلات کے مطابق میمن گوٹھ تھانے کی حدود میمن گوٹھ میں واقع بینک کی سیکورٹی پر تعینات سیکورٹی گارڈ نے واش روم سے گولی لگی لاش ملی ہے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کیلیے قریبی اسپتال پہنچایا ،پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت 28 سالہ محمد جوڑیل ولد محمد عمر کے نام سے ہوئی۔علاوہ ازیں موچکو کے علاقے سے 5اکتوبر کو پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والی لڑکی کو تاحال تلاش نہیں کیا جاسکا ہے ،اہل خانہ نے پولیس کی کارکردگی پر سوال اٹھا دیے ،آئی جی سندھ نے واقعے کا نوٹس لے لیا، تفصیلات کے مطابق موچکو کے علاقے سے 5 اکتوبر کو ایک لڑکی 14سالہ سلمیٰ پراسرار طور پر لاپتاہو گئی تھی جس کو تاحال تلاش نہیں کیا جاسکا ہے ۔ آئی جی سندھ نے نوٹس لیتے ہو ئے ڈی آئی جی ویسٹ اور اینٹی وائلنٹ کرائم سیل سے رپورٹ طلب کرتے ہو ئے فوری بازیابی کی ہدایت کردی ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ