سالانہ سرجیکل ویک فار کولو ریکٹل ڈیزیز کانفرنس ختم 

38

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جناح اسپتال کراچی میں تیرہویں سالانہ سرجیکل ویک فار کولو ریکٹل ڈیزیز کانفرنس ختم ہوگئی۔ 4 روزہ کانفرنس میں پاکستان بھر سے درجنوں سرجنز نے شرکت کی جنہیں بین الاقوامی سرجنز نے کولو ریکٹل ڈیزیز پر لیکچرز دیے، کانفرنس کے آخری روز ماسٹر ٹرینر پروفیسر فرانسس سیو چیون اور کورس کو آرڈی نیٹرپروفیسر روجر موٹسون نے جدید تیکنیک سے کولو ریکٹل ڈیزیز کے آپریشن سر انجام دیے، جب کہ پیچیدہ کیسز ڈسکس کیے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ