ڈکیتی کے الزام میں گرفتار ملزم متحدہ کا ٹارگٹ کلر نکلا

45

کراچی (اسٹاف رپورٹر)نارتھ ناظم آبادمیں پولیس کے ہاتھوں ڈکیتی کے الزام میں گرفتار ہونے والاڈکیت سیاسی جماعت کاٹارگٹ کلر نکلا،ٹارگٹ کلر کوشارع نور جہاں پولیس نے دیگر 3 ساتھیوں سمیت گر فتار کیا،پولیس کی وردی میں ڈکیتی کی واردات میں ملوث 4 ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور عزیز بھٹی کے علاقے سے چوری شدہ سرکاری گاڑی برآمد ہو ئی۔ پولیس کے مطابق شارع نورجہاں کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک ٹی سے گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور کئی ماہ قبل عزیز بھٹی کے علاقے سے چوری شدہ سرکاری کار نمبر GL۔7641 برآمد کرلی ، گرفتار ہونے والے ملزمان نے دوران تفتیش شہر کے مختلف علاقوں میں گھروں میں7 سے 8 ڈکیتیاں کرنے کے علاوہ 60 سے زائد اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں کرنے کا اعتراف کیا ہے ، گرفتار ہونے والے ملزمان میں وہاب نامی ملزم پولیس کی وردی پہنتا تھا اور کسی بھی گھر کے پاس سرکاری گاڑی کو پارک کرنے کے بعد پولیس کی وردی میں چھاپے کے بہانے داخل ہوکر لوٹ مار کرکے اپنے ساتھیوں سمیت فرار ہوجاتا تھا ، گرفتار ہونے والے ملزمان لائنز ایریا کے رہائشی ہیں اور انہوں نے کئی وارداتیں کرنے کا اعتراف کیا ہے ، گرفتار ہونے والے ملزم وہاب کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے اور اس نے اجرت لے کر چار افراد کو قتل کرنے کا بھی اعتراف کیا ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والے ملزم وہاب نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ اس نے کچھ سال پہلے متحدہ قومی موومنٹ میں شمولیت اختیار کی تھی اور اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر اسٹریٹ کرائم اور گھروں میں ڈکیتیاں کرنے کی وارداتیں کرتا تھا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.