ارشد پپو قتل کیس : رینجرز اسپیشل پراسیکیوٹر کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن طلب

29

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ارشد پپو قتل کیس میں رینجرز اسپیشل پراسیکیوٹر ساجد محبوب شیخ کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن طلب کرتے ہوئے تفتیشی افسر کو بھی نوٹس جاری کردیے۔ کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں ارشد پپو قتل کیس میں ملزمان سابق انسپکٹر چاند خان نیازی، لیاری گینگ وار ذاکر ڈاڈا کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔سندھ رینجرز نے مقدمے میں دفاع کے لیے ساجد محبوب کو اسپیشل پراسیکیوٹر تعینات کردیا۔ ساجد محبوب نے عدالت میں بیان دیا کہ مجھے اسپیشل پراسیکیوٹر تعینات کر دیا گیا ہے۔ عدالت نے رینجرز اسپیشل پراسیکیوٹر کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن طلب کر لیا۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔انسداد دہشت گردی عدالت ملزمان کی درخواست ضمانت پہلے ہی مسترد کر چکی۔ ملزمان پر ارشد پپو کو قتل کرنے اور لاش کے بے حرمتی کرنے کا الزام ہے۔ کیس میں نامزد پیپلز پارٹی کے سابق ایم این اے شاہ جہان بلوچ، زبیر بلوچ و دیگر بھی نامزد ہیں۔ ارشد پپو قتل کیس میں ملزم چاند خان نیازی کو رینجرز نے گرفتار کیا تھا۔ ساجد محبوب شیخ کے مطابق لیاری گینگ وار کے دہشت گردوں نے پولیس کی معاونت سے ارشد پپو کو قتل کیا۔ ملزمان نے ارشد پپو کی لاش تیزاب میں پھینک دی تھی۔ کیس میں لیاری گینگ وار کا سرغنہ عزیر بلوچ بھی نامزد ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ