قانون تحفظ ناموس رسالت میں ترمیم برداشت نہیں‘مجلس احرار اسلام 

80

کراچی(پ ر)قانون تحفظ ناموس رسالت ﷺ کوغیرموثربنانے کی سازشیں بندکی جائیں ،سینیٹ میں توہین رسالت میں متنازع ترمیمی بل قانون ناموس رسالت کوعملاً ناقابل عمل بنانے کی یہودی وقادیانی سازش ہے جسے غیور مسلمان ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔ ان خیالات کااظہار مجلس احراراسلام کراچی کے رہنمامفتی عطاء الرحمن قریشی ،قاری علی شیرقادری ،عبدالغفورمظفرگڑھی ،شفیع الرحمن احرار اور دیگر نے جاری کردہ اپنے مشترکہ بیان میں کیا اور کہاکہ پہلے توہین رسالت مقدمات کے اندراج کومشکل سے مشکل ترین بنایاگیا اوراب جبکہ اس مشکل ترین پراسیس کے کوائف مکمل نہ کرنے پرتوہین رسالت کیس کے مدعی کے لیے سزائے موت کاقانون بنانا ناصرف قانون تحفظ ناموس رسالت سے امتیازی سلوک ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ