موٹروے پولیس میں پہلے سلام پھر کلام کا کلچر فروغ دیں گے‘مراد سعید

39

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید نے کہاہے کہ موٹروے پولیس میں پہلے سلام اورپھر کلام کا کلچر فروغ دیں گے،این ایچ اے کے ساتھ مل کر موبائل ایپلیکیشن لارہے ہیں جس سے سڑکوں کی حالت، ٹریفک جام کی صورتحال معلوم کی جاسکے گی۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ترقی پانے والے افسران کے لیے رینک ویئرنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر وفاقی سیکرٹری مواصلات شعیب صدیقی، آئی جی اے ڈی خواجہ سمیت دیگربھی شریک تھے۔وزیرمملکت مراد سعید کا کہنا تھا کہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ایک مثالی پولیس بنائیں گے ہم 25 اکتوبرکو موبائل ایپلیکیشن کی لانچنگ کر رہے ہیں اس کے علاوہ بھی مختلف مقاصد کے لیے جدید ٹیکنالوجی متعارف کرائی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ آئی جی موٹروے کی تجاویز پر غور کر رہے ہیں، کابینہ کے اجلاس میں منظوری کے لیے پیش کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ ایف ڈبلیو او سے بھی بات چیت ہوئی ہے کہ کسی حادثے کی صورت میں فوری لوگوں کی مدد کی جاسکے ہم نے دو ہزار کلومیٹر کے روڈ کو بالکل صاف کرنا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ