الخدمت خواتین کراچی اور پیما کے تحت خواتین کیلیے آگہی پروگرام

39

کراچی (اسٹاف رپورٹر) الخدمت خواتین کراچی اور پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن (پیما) کے زیر اہتمام ’’عالمی یومِ ذہنی صحت‘‘ کے موقع پر الخدمت کمیونٹی سینٹر پٹیل پاڑا اور الخدمت ہیڈ آفس کراچی میں خواتین کے لیے آگہی پروگرام بعنوان ’’صحت مند ذہن ضرورتِ زندگی‘‘ منعقد کیے گئے۔ پروگرامات میں ماہرین نفسیات و ذہنی امراض نے ذہنی و نفسیاتی عوارض کی علامات سے آگاہ کیا اور ان کی تشخیص کے لیے فوری ماہر ڈاکٹر سے رجوع کر نے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ دماغ میں موجود کیمیکل جب عدم توازن کا شکار ہوتے ہیں تو ذہنی مرض پیدا ہوتا ہے، ان کیمیکل کے عدم توازن کا شکار ہونے کی وجوہ میں شدید دماغی چوٹ، ذہنی دباؤو دیگر ہو سکتی ہیں، کوئی فرد الٹی سیدھی حرکتیں کرے، اس کا کو ئی فعل معمول سے ہٹ کر ہو تو اسے ماہر ڈاکٹرکے پاس لے جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ذہنی و نفسیاتی مریض خصوصی توجہ کے مستحق ہوتے ہیں، انہیں پاگل نہیں کہنا چاہیے، ان امراض میں مبتلا افراد مناسب علاج و دیکھ بھال کے ذریعے نارمل زندگی گزار سکتے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.