تمام سبسڈی ختم اور اداروں کی فوری نجکاری کریں،آئی ایم ایف کی مزید شرائط 

82

اسلام آباد(آن لائن) آئی ایم ایف نے حکومت پاکستان پر بیل آؤٹ پیکیج لینے کے بدلے مزید شرائط عاید کردیں۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان کو تمام غیر ضروری سبسڈی ختم کرنے اور خسارے میں چلنے والے تمام سرکاری اداروں کی فوری نجکاری کی ہدایت جاری کردی ہیں۔ آئی ایم ایف نے پاکستان کے ٹیکس سسٹم پر بھی تحفظات کا اظہار کیا ہے اور حکومت کو ٹیکس کا دائرہ کار فوری بڑھانے اور براہ راست ٹیکس میں اضافے کے لیے بھی کہا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان کوٹیکس چھوٹ والی اشیاء پر بھی ٹیکس عائد کرنے شرح سود میں مزید اضافہ کرنے کی بھی شرط عاید کی ہے۔عالمی مالیاتی فنڈ کاپاکستانی حکومت سے یہ بھی کہنا ہے کہ 6ماہ تک قرض کی پہلی قسط کی ادائیگی ضرور کی جائے ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ