وزیراعلیٰ، آئی جی سندھ و دیگر کو توہین عدالت کے نوٹس جاری

67

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے محکمہ پولیس میں افسران کے تقرر و تبادلوں سے متعلق قانون سازی سے متعلق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، آئی جی سندھ سید کلیم امام اور دیگر کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کردیے۔ جسٹس حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں بینچ کے روبرو محکمہ پولیس میں افسران کے تقررو تبادلوں سے متعلق قانون سازی سے متعلق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، آئی جی سندھ سید کلیم امام و دیگر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ بیرسٹر فیصل صدیقی نے مؤقف اپنایا کہ سندھ حکومت پولیس افسران کے تقررو تبادلوں میں قانون سازی میں دلچسپی نہیں لے رہی۔ 7 ستمبر 2017ء کو سندھ ہائیکورٹ نے سندھ حکومت کو واضح احکامات دیے تھے۔ عدالت سندھ حکومت کو متعدد بار مہلت دے چکی۔ عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی پروزیر اعلیٰ سندھ اور آئی جی کے خلاف توہین عدالت کے تحت کارروائی کی جائے۔ عدالت نے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ، آئی جی سندھ سید کلیم امام اور دیگر کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین کو 7 نومبر تک جواب دینے کا حکم دیدیا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ