پی ٹی آئی نے 50دنوں میں  عام آدمی کا جینا حرام کردیا، حمزہ شہباز

51

لاہور(نمائندہ جسارت)پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ14اکتوبر کو مخالفین کے منفی ہتھکنڈوں کے باوجود پنجاب کی سڑکوں پر شیر ہی دھاڑے گا،جعلی مینڈیٹ والے پی ٹی آئی کے اناڑی حکمرانوں نے 50دنوں میں ہی عوام کا جینا مشکل کردیا ،عمران نیازی کہتے تھے کہ اگر میں آئی ایم ایف سے قرض لوں گا تو اس سے پہلے خود کشی کر لوں گا ، وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ میں آئی ایم ایف کے پیچھے نہیں چھپوں گا ، آپ کا وزیر اطلاعات کہتا ہے کہ گیس مہنگی نہیں ہو گی اور اگلے روز گیس مہنگی کر دی گئی،کہتے تھے بجلی مہنگی نہیں ہو گیاور اگلے روز بجلی کی قیمتیں بڑھا دیں ۔آج عمران نیازی کی وجہ سے ملک میں معاشی بحران پیدا ہوا،ڈالر کی قیمت میں صرف 9روپے اضافہ نہیں ہوا بلکہ قوم پر راتوں رات 900ارب روپے کا قرض چڑھ گیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز لاہور، کھیوڑہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ میں عمران خان کی توجہ اس جانب مبذول کرانا چاہتا ہوں کہ آپ نے کہا کہ میں ہوتا تو 50لوگوں کو گرفتار کراچکا ہوتا آپ کو اس کا آغاز کرنا چاہیے آپ کی بہن پر آ ف شور کمپنیوں کا الزام ہے ، پنجاب کابینہ کے سینئر وزیر کے خلاف ای او آئی بی کا اسکینڈل ہے اور اسی طرح کی درجنوں مثالیں موجود ہیں۔شہباز شریف وہ شخص ہے جس نے دن رات اس صوبے کی خدمت کی او راپنی صحت کو بھی داؤ پر لگادیا ۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو صاف پانی کیس میں بلالیا گیا لیکن کوئی ثبوت نہ ملا تو آشیانہ میں دھر لیا گیا ۔حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ مخالفین جتنے چاہیں منفی ہتھکنڈے استعمال کر لیں 14اکتوبر کو ایک بار پھر پنجاب کی سڑکوں پر شیرہی دھاڑے گا،جنرل الیکشن کی طرح ضمنی الیکشن میں بھی پری پول رگنگ جاری ہے ہمارے کارکنوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.