ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کی حمایت میں لیگی اُمیدواردستبردار

81

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ضمنی انتخاب کے لیے پیپلزپارٹی کی حمایت میں مسلم لیگ ن کے تمام امیدوارباضابطہ ورپردستبردارہوگئے،پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے رہنماؤں علی اکبر گجراور جاوید ناگوری نے کراچی پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہامتحدہ اپوزیشن کے فیصلے کے تحت ضمنی الیکشن میں حکومت کو ٹف ٹائم دیتے ہوئے اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار کو کامیاب کرائیں گے۔ ضمنی انتخاب میں پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے ایک دوسرے کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔ پیپلز پارٹی پنجاب میں مسلم لیگ ن کے امیدواروں کوجبکہ مسلم لیگ ن سندھ میں پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی حمایت کرے گی۔کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے رہنما علی اکبرگجرکا کہنا تھا کہ تبدیلی لانے والوں نے عوام پر مہنگائی کا بم مار کر ثابت کردیا کہ وہ عوام سے کتنے مخلص ہیں۔ جاوید ناگوری نے کہاکہ نون لیگ کے ذمے داران اور کارکنان کا شکریہ ادا کرتے ہیں ،پنجاب اور سندھ میں ہم مل کر الیکشن لڑیں گے کراچی کے عوام نے نئی حکومت کے نتائج دیکھ لیے جو اپنے اسپتال کی مثالیں دیا کرتا تھا اسے دیکھ لیا ،اسپتال تو چندے سے چل سکتا ہے مگر ملک نہیں چل سکتا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.