ملک بھر میں ضمنی انتخابات کیلیے مہم کا وقت ختم،35 نشستوں پر پولنگ کل ہوگی

146

اسلام آباد/کراچی ( نمائندہ جسارت+اسٹاف رپورٹر) ملک بھر میں ضمنی انتخابات کے سلسلے میں مہم کا وقت ختم ہوگیا۔ قومی و صوبائی اسمبلیوں کے 35 حلقوں میں پولنگ کل ہو گیجو صبح 8 سے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔،قومی اسمبلی کی 11، پنجاب اسمبلی کی 11، خیبر پختونخوا اسمبلی کی 9، سندھ اور بلوچستان اسمبلی کی 2،2 نشستوں پر ضمنی انتخابات ہوں گے، این اے 131 میں مسلم لیگ (ن) کے خواجہ سعد رفیق اور تحریک انصاف کے ہمایوں اخترجبکہ این اے 124 سے شاہد خاقان عباسی اور پی ٹی آئی کے غلام محی الدین کے درمیان مقابلہ ہو گا۔ ضمنی انتخابات میں پہلی بار سمندر پار پاکستانی بھی حق رائے دہی استعمال کریں گے ۔لاہور ، پشاور اور بنوں میں کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔کراچی میں 2 حلقوں این اے 243 اورپی ایس 87 میں مجموعی طور پر 48 امیدوار قسمت آزمانے کے لیے میدان میں ہیں جن میں سے ن لیگ کے امیدواروں نے پیپلز پارٹی کی حمایت کر دی ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔فوجی اہلکاروں نے پولنگ اسٹیشنوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہیجوکہ عام انتخابات کی طرح ضمنی انتخابات میں بھی پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر تعینات ہوں گے۔ملک بھر میں ایک ہزار 727اسٹشنز حساس قرار دیے گئے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.