سابق بریگیڈئرآئی ایس آئی کا اغوا‘ نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج

101

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی دارلحکومت کے سیکٹر سے آئی ایس آئی کے ریٹائرڈ بریگیڈئر اغوا ہوگئے۔مغوی کے بیٹے نے تھانہ رمنا پولیس کو درخواست دیتے ہوئے موقف اپنایا کہ اس کے والد ہری پور کے رہائشی ہیں، 10اکتوبر کی رات 7بجے گھر سے ڈرائیور کے ساتھ ایک ہوٹل پر چائے پینے گئے، جب میں نے انہیں ساتھ آنے کو کہا تو انہوں نے منع کر دیا اور کہا کہ آپ یہیں رکو مجھے کام ہے لیکن بہت دیر گزرنے کے بعد نہیں آئے تو ڈرائیور نے فون کرنا شروع کیا تاہم ان کا فون بند تھا ڈرائیور نے ڈھونڈنے کی
ناکام کوشش کی اور جب معلوم نہ ہو سکا تو اس نے ہمیں کا ل کی۔ مغوی کے بیٹے نے پولیس کو بتایا کہ وہ2 روز سے اپنی مدد آپ کے تحت تلاش کرتے رہے ہیں تاہم کوئی سراغ نہ ملا۔اس سلسلے میں مقدمے کے تفتیشی افسر انسپکٹر گلزار احمد کا کہنا تھا کہ تاحال مغوی کا کوئی سراغ نہیں لگایاجا سکا ہم ڈھابے والوں سے بھی پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ