جمہوریت کے استحکام کے لیے وکلا کا کردار اہم رہا، نواز شریف

78

اسلام آباد (صباح نیوز) سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہاہے کہ ہر دور میں جمہوریت کے استحکام کے لیے وکلاء کا کردار اہم رہا ہے۔ جمعہ کواحتساب عدالت میں العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس میں پیشی کے وقت مسلم لیگ ن لائرز ونگ کے رہنما بھی سابق وزیراعظم سے اظہار یکجہتی کے لیے پہنچے، جہاں قائد مسلم لیگ ن نے ان سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر دور میں جمہوریت کے استحکام کے لیے وکلا ء کا کردار اہم رہا ہے۔ نوازشریف نے لیگی رہنما سردار اورنگزیب نلوٹھا سے گفتگو کے دوران سوال کیا کہ ہزارہ موٹر وے کا کیا بنا ؟ جس پر لیگی رہنما نے کہا کہ ہزار ہ موٹر وے بن گئی ہے اور اب لوگ اس کے ذریعے صرف 22 منٹ میں ہزارہ پہنچ جاتے ہیں۔ اس موقع پر صحافی نے12اکتوبر 1999ء میں سابق وزیراعظم کی حکومت کا تختہ الٹنے سے متعلق سوال کیا تو نواز شریف نے کوئی جواب نہ دیا اور خاموشی اختیار کی۔ واضح رہے کہ 12 اکتوبر 1999 کے مارشل لا کو 19سال مکمل ہوگئے،19 سال پہلے پرویز مشرف کے طیارے کے مبینہ اغوا کی کوشش کو جواز بنا کر منتخب حکومت کا خاتمہ کیا گیا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ