صحافیوں کو الاٹ کیے گئے پلاٹوں پر پاکستان نیوی کے قبضے کے حوالے سے متاثرہ صحافیوں کا اجلاس۔

108

 ہاکس بے بلاک 2 میں صحافیوں کو الاٹ کیے گئے پلاٹوں پر پاکستان نیوی کے قبضے سے متاثرہ صحافیوں کا اجلاس ہفتے کو کراچی پریس کلب میں ہو اجس میں صحافیوں کو الاٹ کی گئی زمین پر پاکستان نیوی سے واگذار کرانے کی صورتحال پر غور ہوا۔ 

متاثرین نے اس امر پرتاسف کا اظہار کیا کہ تمام متعلقہ اداروں کی جانب سے اس امر کی نشاندہی کے باوجود کہ ہاکس بے بلاک 2 صحافیوں کو حکومت سندھ نے الاٹ کیا تھا ، پاکستان نیوی کے افسران اس قبضے کو چھوڑنے سے لیت و لعل سے کام لے رہے ہیں۔

اجلاس میں کراچی پریس کلب کے عہدے داروں پر بھی شدید تنقید کی گئی کہ طویل عرصہ گزرنے کے باوجود ان کی کارکردگی نشست و برخاست تک ہی محدود ہے۔ جب بھی کراچی پریس کلب کے عہدے داروں سے اس بارے میں دریافت کیا جاتا ہے ،

اس کے جواب میں وہ پاکستان نیوی کے ساتھ ہونے ہونے والے اگلے اجلاس کی تاریخ بتا دیتے ہیں۔ متاثرین نے فیصلہ کیا کہ اب اس معاملے کو کراچی پریس کلب کے اوپر چھوڑنے کے بجائے ایک ایکشن کمیٹی بنا کر اس معاملے کو خود اپنے ہاتھ میں لیا جائے۔ 

پاکستان نیوی سے صحافیوں کے پلاٹ پر قبضہ چھڑانے کے لیے اراکین سے رائے طلب کی گئی ہے تاکہ اس معاملے پر راست اقدام کیا جاسکے۔ 

Print Friendly, PDF & Email