پی ایس ایل 4 کی ڈرافٹنگ کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا

181

اسلام آباد: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 4 کے ڈرافٹنگ کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)4 کی ڈرافٹنگ کا عمل 20 نومبر کو اسلام آباد میں ہوگا جبکہ پلئیرز کی ڈرافٹنگ کا عمل مزید شہروں تک پھلایا جائے گا۔پی ایس ایل میں شرکت کرنے والی 6 ٹیموں کو اپنی حتمی لسٹ تیار کرنے کیلیے 13 نومبر تک کا ٹائم فریم دیا گیا ہے جس میں وہ 10 پلیئرز کو برقرار رکھ سکیں گی۔

واضح رہے کہ پاکستان سپرلیگ کا چوتھا ایڈیشن 14 فروری 2019 میں منعقد ہوناہے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 4 کے چوتھے ایڈیشن میں غیرملکی کھلاڑیوں کو بھی ٹاپ لسٹ میں شامل کیا گیا ہے ان میں اے پی ڈی ویلر،اسٹیو اسمتھ ،کیرون پولارڈ،کولن منرو،شین واٹسن ،سنیل نارائن ،کرس لائن اور ڈیرن سیمی شامل ہیں ۔

پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن میں پاکستان کے سپراسٹارز بھی نمایاں کیٹگری میں شامل کئے گئے ہیں ان میں پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد، شاہد آفریدی، شعیب ملک، محمد حفیظ، فہیم اشرف ،شاداب خان، حسن علی اور فخرزمان شامل ہیں۔

پی ایس ایل فرنچائز رزکی جانب سے پچھلے سیزن میں شامل پلئیرز کو برقرار رکھا جاسکتا ہے۔

یاد رہے کہ رواں سال پاکستان سپرلیگ 3 کا فائنل کراچی میں کھیلا گیا تھا جبکہ لاہور اور کراچی نے مشترکہ طور پر 8 میچوں کی میزبانی کی تھی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.