سماجی کارکن گلالائی اسماعٰیل اسلام آباد ایئرپورٹ سےگرفتار

198

اسلام آباد: معروف سماجی کارکن گلالائی اسماعٰیل کو اسلام آباد ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا۔

پاکستان میں نوجوانوں اور خواتین کے حقوق کے لیے سرگرم سماجی کارکن گلالئی اسماعیل کو ایف آئی اے کے حکام اسلام آباد کے ہوائی اڈے سے اپنے ساتھ لے گئے، ان کے والد کے مطابق ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز میں ان سے پوچھ گچھ کا سلسلہ جاری ہے۔

گلالئی اسماعیل لندن سے واپس پاکستان پہنچی تھیں اور انھوں نے ہوائی اڈے سے برطانوی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ وطن واپسی پر انھیں بتایا گیا ہے کہ ان کا نام ای سی ایل میں شامل ہے۔

گلالئی کا کہنا تھا کہ انھیں ایف آئی اے کے حکام اپنے ساتھ لے جا رہے ہیں تاہم ایف آئی اے کی جانب سے تاحال اس بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

تاحال یہ واضح نہیں کہ حکام گلالئی سے کن معاملات پر تفتیش کر رہے ہیں اور ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں کیسے اور کس وجہ سے شامل کیا گیا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ