کراچی 2 ڈینٹل کالجز کے طلباء کا مستقبل داؤ پر لگ گیا۔

202

کراچی (اسٹا ف رپورٹر) کراچی میں دو ڈینٹل کالجز کے طلبہ کا مستقبل داؤ پر لگ گیا، ڈینٹل کالجز کی رجسٹریشن رکنے کیخلاف طلبا و طالبات ایکسپو سینٹر کے باہر سراپا احتجاج بنے رہے۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل ایکسپو سینٹر پہنچے تو طلبہ نے انہیں گھیر لیا اوررجسٹریشن کا معاملہ حل کرانے کا مطالبہ کیا۔

کالجز کو رجسٹریشن دلوائیں، سیکڑوں طلبا کا مستقبل بچائیں۔ کراچی میں ڈینٹل کالجز کے طلبا و طالبات سڑکوں پر نکل آئے۔

ایکسپو سینٹر کے باہر ڈاؤ ڈینٹل کالج اور ڈاکٹر عشرت العباد اورل ہیلتھ سائنسز کی رجسٹریشن رْکنے پر طلبا و طالبات سراپا احتجاج بنے رہے۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل ایکسپو سینٹر پہنچے تو احتجاجی طلبا نے اْنہیں گھیر لیا اور رجسٹریشن کا معاملہ حل کرنے کا مطالبہ کیا۔

گورنرسندھ ایکسپو سینٹر میں داخل ہوئے تو احتجاجی طلباء وہاں بھی پہنچ گئے۔

گورنر سندھ نے طلباء کی رجسٹریشن کا مسئلہ حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔

اگر پی ایم ڈی سی نے این او سی جاری نہ کیا تو پاس آؤٹ طلباء نہ ذاتی کلینک کھول سکتے ہیں، اور نہ ہی شعبہ صحت میں ملازمت حاصل کرسکتے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email